کراچی ( اے بی این نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں نے جو صورتحال پیدا کر دی وہ لمحہ فکریہ ہے۔ آنے والے دنوں معاشی حالات بدترین ہو گی۔
انہوں نے کمرشل یونٹ پر 8 روپے بجلی فی یونٹ بڑھا دی ہے۔ اب بتائیں کہ ملک کیسے ترقی کرے گا۔
جو رہائشی علاقوں میں بجلی ملتی ہے وہاں تو کوئی ریلیف نہیں۔ اب وقت آگیا ہے عوامی جدوجہد سے ملک کے حالات بہتر کیے جائیں۔ انتظامی اخراجات پر 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
قربانی حکومتیں دیتی ہیں ایسی حالات میں یہ اپنے بیرونی دورے پر ہیں۔
یہ ہم سے آئے روز ٹیکس میں اضافہ کرتے ہیں۔ آٹا، دال روٹی پر روز ٹیکس بڑھ رہے ہیں۔ غریبوں پر آئے روز ٹیکس لگاتے ہیں۔ اب ہم نے عوام کے ذریعے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علما کرام نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے۔
اس جدوجہد میں شامل ہونے کے لیے لوگ ہم سے مل رہے ہیں۔ ہم یوم عاشور کے بعد حکومت کے تخت ہلانے لگے ہیں۔ یوم عاشور کے احترام میں کچھ دن حکومت کا موقع دیں گے کہ ہوش ناخن لے۔ دھرنے کو عاشور سے آگے لیکر جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے 26 جولائی کو دھرنے کا اعلا ن کر دیا۔
مزید پڑھیں :نان فائلرز کو سزائیں دینے کا عمل شروع، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13فیصد تک لے جانا ہو گا، وزیر خزانہ