اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نکالنا بہت مہنگا پڑا ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کبھی بھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی ۔ عمران خان ایک صوفی توکل والا اور اللہ پر بھروسہ کرنے والا شخص ہے اس کی ضرورتیں بہت محدود ہیں وہ بنی گالہ میں بھی گرمیوں میںاے سی استعمال نہیں کرتا تھا نہ اسے سردیوں میں ہیٹر کی ضرورت ہوتی ہے ۔
پی ٹی آئی کے پاس کوئی اینڈ گیم نہیں ہے اور حکومت کے پاس تو گیم ہی نہیں ہے اگر عمران خان رہا ہو جاتے ہیں تو سب سے بڑا مسئلہ ملک میں شفاف الیکشن کا ہے نیز اپ ملک میں کسی سے بدلہ نہیں لے سکتے کیونکہ عمران خان ہمیشہ نیلسن منڈیلا کی باتکی ہے اور نیلسن منڈیلا نے رہائی کے بعد کسی سے بدلہ نہیں لیا اور مفاہمت کی راہ اختیار کی۔
فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی منصوبہ ہی نہیں ہے کہ حکومت کو وہ گھر بھیجے۔ اس وقت تھیوری یہ چل رہی ہے قوم کو جتنا مرضی دبا لیں اور خاص کر پنجاب کے لوگ تو باہر نکلیں گے ہی نہیں لیکن آخر ہم لوگوں کو کس حد تک پیچھے دھکیلیں گے ایک وقت تورد عمل سامنے آنا ہی ہوتا ہے۔
ججز کا پی ٹی ائی سے دور دور کا تعلق نہیں جب ان کو دیوار سے لگایا گیا تو پھر ان کا رد عمل سامنے آیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ اٰیٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے بعد اب پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس چل رہی ہے۔ سنجیدہ سیاستدان حقائق پرمبنی باتیں کرتے ہیں۔
آپریشن میں ہمارے ساتھ جو ہوا وہ سب نے دیکھا ۔ پی ٹی آئی ہمارے جیسے لوگوں کی وجہ سے قائم رہی۔ اسلام آباد کی لیڈر شپ نے جو قربانیاں دی ہے اس کی وجہ سے سب کچھ ممکن ہوا۔ جن لوگوں نے قربانیاں دی بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے۔
9مئی کے بعد پی ٹی آئی کو کسی نے اپنی مرضی سے نہیں چھوڑا۔ جن لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہم نے بتا دیا ہے۔ حماد اظہر 13مہینے اپنی فیملی سے نہیں ملے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نہیں ہے۔
کے پی میں لیڈر شپ کے آزاد ہونے سے الیکشن میں زیادہ دھاندلی نہیں ہوئی۔ جیل میں کہا تھا کہ نوجوانوں کو روکنا مشکل ہوگا۔
ملک میں شفاف الیکشن ضروری ۔ آپ کسی سے بدلہ نہیں لے سکتے۔
پاکستان میں سوشل تبدیلی آگئی ہے جس کا نوٹس نہیں لیا جارہا ۔ نوازشریف میرے اور آپ کےاندازوں سے زیادہ کنفیوژ ہیں ۔ پی ٹی آئی کے پاس کو ئی منصوبہ بندی نہیں کہ وہ حکومت کو گھر بھیجے ۔
ڈیڑھ کروڑ نیا ووٹر نظام میں داخل ہونے جارہا ہے ۔ جواپنے فیصلے خود کرے گا۔ 94فیصد لوگ ملک کو چھوڑنا چاہتے ہیں حالات نارمل نہیں ۔ لوگوں کو ہم کس حد تک پیچھے دھکیلیں گے ردعمل آسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس بہت بڑا ووٹر ہے وہ ڈیل نہیں کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی میرے ڈرائیور کو ٹکٹ دے گا وہ بھی جیت جائےگا۔ عدت کیس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔