اہم خبریں

پی ڈی ایم نے عوامی مسائل پر بھی سیاست کی یہ اتحاد جلد انجام کو پہنچے گا۔۔۔ چوہدری پرویز الٰہی کی پی ڈی ایم پر تنقید

لاہور (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عوامی مساءل پر بھی سیاست کی انکا موقع پرست اتحاد جلد انجام کو پہنچ جائے گا،مخالفین نے جو بویا تھا، اب وہی کاٹ رہے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اراکین پنجاب اسمبلی محمد افضل اور احسان الحق نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف دینے کے لیے اٹھ رہا ہے، پی ڈی ایم نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر سیاست کی، پی ڈی ایم کا موقع پرست اتحاد جلد انجام کو پہنچ جائے گا، مخالفین نے جو بویا تھا، اب وہی کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں