اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) معروف قانون دان اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ بغیر اجازت کے یہ کسی عام شہری کی کال ٹیپنگ نہیں کرسکتے۔
سیکیورٹی ادارے قانون کے دائرہ میں رہ کرکام کرسکتےہیں۔
بنیادی انسانی حقوق کاخیال رکھنابہت ضروری ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے ااگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کال ٹیپنگ کرنےسےپہلےہائیکورٹ سےرجوع کرناآئینی تقاضاہے۔
جج ارشدملک کی ویڈیولیک ہونےسےپہلےمریم نوازنےپریس کانفرنس کی تھی۔ مسلم لیگ ن کےمخالفین کی ہی کیوں آڈیولیکس آتی ہیں۔ یہ کہناغلط نہیں ہوگا کہ کال ٹیپنگ مریم نوازکےکہنےپرہورہی ہے۔
پروسیس کےمطابق اس قانون کاعدالت میں دفاع کرنامشکل ہوگا۔ عدالت کےبغیرکسی کےذاتی ڈیٹاتک رسائی غیرقانونی ہے۔
ہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ میرےلیے مناسب نہیں فیصلہ آنےسےپہلےکمنٹ کروں۔
الیکشن کمیشن سماعت کےدوران کچھ کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن نےجان بوجھ کرکیس کوالجھانےکی کوشش کی۔
الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواربڑی تعدادمیں منتخب ہوئے۔ الیکشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار منتخب ہوئے۔ عوامی اور پارلیمانی رائے میں مطابقت ہونی چاہیے۔
عوامی رائے کو نظرانداز کرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریکارڈ میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو چھپایا۔ ہمارے منتخب نمائندوں کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔
الیکشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار منتخب ہوئے۔ عوامی اور پارلیمانی رائے میں مطابقت ہونی چاہیے۔
عوامی رائے کو نظرانداز کرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ چین ہم سےپیسوں کی واپسی کامطالبہ کررہا ہے۔ حکومت صرف دعوے کررہی ہےعملی اقدامات کچھ نہیں کررہی۔ حکمران بیرون ملک جاکرپیسےمانگتےہیں۔
کوئی ملک ان پراعتمادکرنےکوتیارنہیں ہے۔
یہ لوگ صرف کھوکھلے دعوے کرتےہیں کارکردگی صفرہے۔ حکمرانوں کواندازہ نہیں کہ لوگوں کےحالات کیسے ہیں۔ تین سال سے پلاننگ کاکہہ رہےہیں لوگوں تباہی کےدہانے پرپہنچ گئے۔
مزید پڑھیں : بے تحاشہ مہنگائی سے متوسط طبقے کی زندگی مشکل ہوگئی ہے ،حافظ نعیم الرحمان