اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی میں 7 نئے بل پیش کر دیئے گئے جنہیں مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا،ایوان نے پاکستان نفسیات کونسل کے قیام کا بل اور مسیحی شادی (ترمیمی)بل 2024 منظور کرلئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں نئے پیش کئے گئے بلوں میں بچوں کی شادی کا امتناع ترمیمی بل، آئین کے آرٹیکل 175الف اور 215 میں ترمیم کا بل، دستور ترمیمی بل، اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن کے قیام کے بل شامل ہیں،ساؤتھ سٹی یونیورسٹی کے قیام کا بل،نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کا بل اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل بھی پیش کئے گئے بلوں میں شامل ہیں۔
سینیٹ سے منظور شدہ دو بل اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز، گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل اور بین الاقوامی ادارہ برائے ٹیکنالوجی، ثقافت و علوم صحت بل بھی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے گئے۔۔۔
مزید پڑھیں : دو بڑوں کی اہم ملاقات، صدر مملکت آصف علی زرداری خود ہی پہنچ گئے















