اہم خبریں

عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج ،تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی بری

لاہور ( اے بی این نیوز   ) لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات ضمانت خارج کر دی ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوے عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں ضمانتیں خارج کر دیں ادھر دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد شاہ محمود قریشی، علی نواز اعوان راجہ خرم شہزاد کے خلاف 9 مئی واقعات پر درج مقدمے کا معاملہ ۔

عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو کو بری کر دیا ۔ محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے سنایا ۔ درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں :زراعت پرانکم ٹیکس لگاناپڑےگا، آئی ایم ایف کی شرط ہے،صدرمملکت

متعلقہ خبریں