اہم خبریں

شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا ، ہم عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعت نے اعتراض کردیا تفصیلات کے مطابق ہم عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے نام ہر اعتراض کیا ہے، چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے .

چیئرمین محمد امجد کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے جبکہ ہم عوام پاکستان پارٹی ہم عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے، چئیرمین ہم عوام پاکستان پارٹی الیکشن کے مطابق ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے.

جبکہ ہماری جماعت چار سے 5 سال موجود ہے ہمارا ووٹ بنک ہے، چئیرمین ہم عوام پاکستان پارٹی اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بنک متاثر ہوگا،واضع رہے شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا واقعہ کوایسےپیش کررہاہےجیسےہم قصوروارہیں، خاورمانیکا

متعلقہ خبریں