اہم خبریں

بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے ،مریم نواز

لاہور( اے بی این نیوز        )وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ
500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کیلئے سولر سسٹم لا رہے ہیں۔ بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے۔
پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند ہے۔ گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان کام نہیں ۔
آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فورا بلا لیا۔
آٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے ۔ فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں۔
فوڈ منسٹر کی انفرادی کارکردگی پوری کابینہ پر بھاری ہے۔
مل جل کر محنت کے ساتھ سب نے آگے بڑھناہے۔ 4ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ غریب ملک میں رہتے ہیں عوام کے مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں محرم الحرام کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں