اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حساس ادارے کو کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے حکمران کل خود اس کی زد میں آئیں گے،اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا تھا کہ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے جیل جائیں گے۔
وہ وقت دور نہیں جب اسی قانون کے ذریعے آصف زرداری، نواز شریف ، شہباز شریف، بلاول اور مریم بھی جیل میں ہونگے۔ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے سب عدالتوں میں پھرتے نظر آئیں گے۔ میرے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا ، سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر میں گھسے لیکن اب وہ مقدمہ ختم ہو چکا ۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ جج صاحب بار بار کہہ رہے ہیں کہ ان لوگوں کیخلاف موجود شواہد پیش کریں لیکن وہ لوگ شواہد پیش نہیں کر رہے، تفتیشی افسر ہم سے ہمارا فون مانگتا ہے اس کے ذریعے انہوں نے کیا کرنا ہے ، سی ڈی آر انکے پاس ہے اس کو استعمال کریں۔وفاقی بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے ، جتنی نادان اور ڈفر حکومت یہ ہے میں نے کبھی نہیں دیکھی۔