اہم خبریں

بھارتی ریاستوں میں مون سون کی بارش، آسام میں بجلی گرنےسے12افرادہلاک

آسام ( اے بی این نیوز      )بھارتی ریاستوں میں مون سون کی بارش نے تباہی مچا دی۔ بھارتی حکام کے مطابق ریاست آسام میں بجلی گرنےسے12افرادہلاک ہو گئے۔
آسام میں ایک ہفتے کےدوران بجلی گرنےکےواقعات میں ہلاکتیں20ہوگئیں۔

ادھر پاکستان میں ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 10 سے 15 جولائی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ 12 سے 14 جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز بارش کے امکانات ہیں۔
بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔ طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔
ریسکیو، واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری ۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں :جنرل (ر)باجوہ کے سسر نے گھر بلا کر دھمکی دی، خواجہ آصف کا اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ سوال سے آگے ‘‘ میں انکشاف

متعلقہ خبریں