اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں محرم الحرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام صوبوں اور اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون فوٹیج پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ضمن میں زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبوں اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
امن سے متعلق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
بارشوں کے پیش نظرجلوسوں اور مجالس کیلئے پیشگی پلان تیارکرنے کا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
جلوسوں و مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے تحفظات درست ، لوگوں کو ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، علی امین گنڈاپور