اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کےکسانوں کیلئے تاریخی پیکیج کا اجراء

کوئٹہ (  اے بی این نیوز      )وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کےکسانوں کیلئے تاریخی پیکیج کا اجراء۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں 28ہزار بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجارہا ہے۔
منصوبے پر 55ارب کی لاگت آئے گی جس کا 70فیصد وفاق،30فیصد بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔ ہدف کو تکمیل پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا بھر پور انداز میں اعتراف کیا جائیگا۔

اس اہم پیکیج کے اجراء پرتمام متعلقہ حکام اور وزرا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مہنگے تیل پر چلنے والے10لاکھ ٹیوب ویلوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔

وفاقی حکومت بلوچستان سے مل کر صوبے کے 28ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گی۔ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہے ہیں۔ منصوبے سے 80سے 90ارب روپے ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔
اس منصوبے سے 80ہزار سے زائد کسان مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے سے 80ہزار سے زائد کسان مستفید ہوں گے۔ سرفراز بگٹی بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا کہ منصوبے کو 3ماہ میں مکمل کریں گے۔
معاہدے سے کسانوں کو سستی بجلی ملے گی۔ صوبہ بلوچستان کے ترقی نہ کر نے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجائے گا۔ گورنربلوچستان بہت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔
بجلی کے ٹیوب ویل دیرینہ مسئلہ ہے۔ وفاق نے بجلی کے ٹیوب ویلوں کی مد میں بلوچستان کو پانچ سو ارب روپے دیئے۔ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بلوچستان اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہوجائے۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن سے یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں شمسی توانائی سے کم لاگت ماحول دوست بجلی بنائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاق بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کام کریگا۔ چین میں سرکاری وظائف پر زرعی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلباء میں بلوچستان کے 10 فیصد زائد طلباء کا کوٹہ رکھا ہے۔
چین میں ہواوے کے تحت تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں تربیت میں بھی بلوچستان کے طلباء کیلئے 10 فیصد اضافی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں گے تو وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔
بلوچستان کے مسائل کا حل مل بیٹھ کر کریں گے۔ صوبائی حکومت کو تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں۔ بلوچستان محرومیوں کو دور کرکے اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ۔
بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت نے دانش سکولوں کے قیام کے لیے حالیہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔

ہر سال یہ پیسہ یہاں آتا رہا بجلی کے بل ادا نہیں ہوئے ۔ وفاقی گزشتہ کئی سالوں سے ٹیوب ویل مد میں 500ارب روپے دے چکا ہے۔ اسلم رئیسانی جب وزیراعلیٰ تھے تو چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ لاہور میں 3دن بیٹھے رہے۔
یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں این ایف سی ایوارڈ ہو۔ پنجاب نےبلوچستان کی ڈیمانڈ کو پورا کیا۔بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے توکئی وجوہات ہیں۔ پاکستان ترقی نہیں کرے گا جب تک بلوچستان ترقی نہ کرے۔
پنجاب نے اپنےحصے سے کئی ارب روپے نکال کر این ایف سی میں ڈالا۔ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پنجاب نے کے پی کو رقم دی۔ پنجاب ، کے پی کو اپنے حصے کا 160ارب روپے دے چکا ہے۔
500ارب بلوچستان پر لگائے جاتے تو ترقی نظر آتی۔
وفاق نے جو500ارب روپے بلوچستان کو دیا وہ 100فیصد ضائع ہو رہے ہیں ۔ 3ماہ کے اندر اب 28000ہزار ٹیوب ویلز کے کنکشنز لگ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نےکٹمنٹ کی ہے 3ماہ میں تمام ٹیوب ویل سولر پر منتقل ہو جائیں گے۔
ٹیوب ویلز کی سولر پرمنتقلی وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ سولر پینل کیلئے جو کمپنیاں ہائیر کرینگے سب کی قیمتیں الگ الگ ہونگی۔ سولر پرچلنے بجلی پن بجلی سے بھی سستی ہے۔
اس سے بڑا ظلم وزیادتی 76سالوں میں کوئی ہو نہیں سکتی ۔ ہم سب ملکر کام کریں گے تو آنے والی نسلیں دعائیں دیں گے۔
آج اس موقع کو کھو دیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ کاشتکاروں کو کوئی مسائل نہیں ہونے دینگے۔ کسانوں کیلئے ہم ماڈل بنائیں گے بینکوں سے میں خود بات کروں گا۔
آئی ایم ایف کےپاس جانا مجبوری تھی۔
ہم نے ریفارمز نہ کیں کڑوے فیصلے نہ کیے تو 3سال بعد بھی آئی ایم ایف کےپاس جانا ہوگا۔ ہم نے اسی ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام کلوز کرنا ہے۔ معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے کیے ہیں۔
غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کل اسلام آباد میں بات کروں گا۔

مزید پڑھیں :فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ کی فریق بننے کی استدعا منظور

متعلقہ خبریں