اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلامی سال نو کے آغاز پر پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم صبر، برداشت اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اتحاد بین المسلمین کے ذریعے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ ملک کو درپیش چیلینجز کا حل اتحاد اور یگانگت میں مضمر ہے۔
مسلم اُمہ کو اتحاد، یگانگت، صبر، برداشت اور آپس میں بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام ہمیں اسلام کی خاطر شہداء کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اسلامی سال نو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کا سال ثابت ہو۔
امید ہے کہ اسلامی سال نو مسلم اُمہ اور بلخصوص ملک خدا داد پاکستان کیلئے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے گا۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں مفت سولر سکیم،کیا آپ اس کے اہل ہیں،جانئے خبر کی تفصیلات میں