اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملک بھر کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔ تاہم آج ملک کا گرم ترین شہر کونسا رہا؟ اور کس شہر کا درجہ حرارت کتنا رہا۔ ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سب سے زیادہ گرم ترین درجہ حرارت بلوچستان میںرہا۔ تربت کا ملککے گرم ترین شہر وں میں رہا۔
، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ دالبندین ملک کا دوسرا گرم ترین شہر تھا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لسبیلہ اور نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیاتمزید بتایا کہ بارکھان میں آج 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی میں آج شام یا رات بارش کا امکان ہے۔نصیرآباد، لورالائی، خضدار اور گردونواح میں آج آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع کی جا رہی ہے جس کے بعد موسم مزید اچھا ہو نے کا امکان ہے نیز گرمی کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر، بجلی فی یونٹ 3 روپے، پاکستان میں 48 روپے فی یونٹ سے زائد قیمت