اہم خبریں

کراچی،نامعلوم افرادکی فائرنگ،ڈی ایس پی شہید

کراچی ( اے بی این نیوز    ) کریم آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سےڈی ایس پی علی رضا شہید ہو گئے۔ واقعہ میں ڈی ایس پی کا گن مین بھی زخمی ہوا. پولیس کے مطابق ڈی ایس پی علی رضا کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
نیز ڈی ایس پی علی رضاپرحملہ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے اظہارافسوس کرتے ہو ئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاشہیدڈی ایس پی علی رضاکوخراج عقیدت پیش کیا۔
قبل ازیں کریم آباد کے قریب سی ٹی ڈی افسر پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں ڈی ایس پی علی رضا شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ ڈی ایس پی علی رضا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،لیکن وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خالق حقیقی سے جاملے اور جام شہادت نوش کر لیا۔

محسن نقوی کانے شہیدڈی ایس پی علی رضاکےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا سی ٹی ڈی کےڈی ایس پی علی رضانےشہادت کابلندرتبہ پایا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی سیکیورٹی گارڈکی جلدصحتیابی کی دعا کی۔
کراچی میں خاتون کی فائرنگ سے ہو نے والی موت کے بارے میں ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ

پولیس نے جو مقدمہ درج کیا ان کے خلاف نہیں یہ حادثاتی واقعہ ہو۔ ان کی گاڑی کراس فائرنگ کی رینج میں آئی۔ ہم عدالتی احکامات کی مخالفت نہیں کر سکتے۔ اہلخانہ کے ساتھ موجود وکیل ہم سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کراناچاہ رہا ہے۔
جوڈیشل انکوائری کیلئے تیار ہیں اپنی مرضی سے انکوائری کرائیں۔ اگر پولیس نے غلطی کی ہے تو پولیس والے اندر جائیں گے۔متاثرہ خاندان اپنے علاوہ کسی کی بات نہیں سننا چاہتی.

یعقوب سموں نے کہا کہ کراچی واقعے کے بعد سے ہماری کوئی بات نہیں سنی جارہی۔ قاتلوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ہم اس ہی مقدمے میں شامل ہو کر بیان نہیں دے سکتے۔
ہم نے احتجاج کیا امید رکھی کے انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں، ہمیں انصاف نہیں ملا۔ہم دھرنا ختم کررہے ہیں ۔ایف آئی آر ہماری مرضی سے نہیں ہوئی ، ہم مزید انصاف کی امید نہیں رکھتے۔ پولیس ہی ہماری بہن کی قاتل ہے۔

مزید پڑھیں :فارم47کی حکومت کوعوام سےکوئی سروکارنہیں،بیرسٹرتیمورملک

متعلقہ خبریں