اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی بیرسٹرتیمورملک نے کہا ہے کہ فارم47کی حکومت کوعوام سےکوئی سروکارنہیں۔ ہمارے رہنماؤں کوالیکشن میں دھاندلی کرکےہرایاگیا۔
عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے انہیں کوئی فکرنہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام مقدمہ عوام کا میں گفتگو کر رہے تھے۔
عدلیہ کوآئین وقانون کےمطابق فیصلےکرنےچاہئیں۔ملک میں آئین مضبوط ہوگاتوعوام کااعتمادبڑھےگا۔رہنماپیپلزپارٹی بیرسٹرعامرحسن نے کہا کہ ہمارااصولی موقف ہے جمہوری ادارےمضبوط ہونےچاہئیں۔
عدلیہ کاکام لوگوں کوانصاف فراہم کرناہے۔ عدلیہ کوہرقسم کےدباؤ کوبرداشت کرتےہوئےفیصلے کرنےچاہئیں۔ عام آدمی کوانصاف نہیں ملتااس کی نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
پاکستان کی عدالتی تاریخ اتنی اچھی نہیں رہی۔ پیپلزپارٹی نےکبھی عدلیہ پردباؤڈالنےکی کوشش نہیں کی۔
مزید پڑھیں :بجٹ کےاثرات،ریلیف کے منتظر عوام مزید مہنگائی کے شکنجے میں پھنس گئے