اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے گھر پرپولیس کا ریڈ ۔ اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فارم 47 کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
وارنٹ سرگودھا پولیس نے جاری کیے ہو ئے ہیں۔
کسی بھی پارلیمنٹیرین کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ حکومت نہیں چاہتی کہ ہم ان کی کارکردگی پر بات کریں ۔ محسن نقوی کے ساڑھے 4 سو ارب گندم سکینڈل کی بات کریں ۔ مہنگائی کی بات کریں یا پھر اس مینڈیٹ کی جو انہوں نے چرایا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان ریلوے کا 22 مسافر ٹرینوں کو آ ئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ