کراچی ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی پورٹ ٹرسٹ آمد۔ بندرگاہوں،نیشنل فلیگ کیرئیرپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبارسےخطےمیں کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ قازقستان میں روسی صدر،وسط ایشیائی ممالک کےرہنماؤں سےملاقات ہوئی۔
پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری تجارت کاموزوں راستہ فراہم کرتاہے۔ وسط ایشیائی ریاستوں نےپاکستانی بندرگاہوں کےاستعمال میں دلچسپی دکھائی۔
انہوں نے مزید کہا لیاری ایکسپریس وے کو کارگو ٹریفک کیلئے 24گھنٹے کھلا رکھا جائے گا۔ سامان کی ترسیل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے۔ کراچی پورٹ تک اور اس سے ریل کے ذریعے سامان کی ترسیل کی استعداد کو بڑھایا جائے۔
ایل این جی جہازوں کی فیس کم کرکے عالمی سطح پر رائج ریٹس کے مطابق مقررکی جائے۔ شپنگ لائنز کی ریگولیشن کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بناکر جلد پیش کیاجائے گا۔ شپنگ کارپوریشن لاگت کو کم کرنے اور آپریشنز کو مؤثر بنانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے۔
کاروبار میں آسانی ،سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔
مزید پڑھیں :عوام بجلی کے مزیدجھٹکوں کیلئے تیار رہے، عا لمی ما لیا تی ادارے کا بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی سے انکار