اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف کے نئے پر وگرام سے پہلے عوام کو بجلی کے جھٹکے، عا لمی ما لیا تی ادارے کا بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی سے انکار ، ٹیرف کے ساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا بھی مطالبہ ،رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69 روپے 27 پیسےتک جانے کا انکشاف ،ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہو گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ ہے۔
ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ مختلف سلیب کے حساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری ، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37 روپے 38 پیسے ہو گا، 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45 روپے 15 پیسے،300 یونٹ کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ، 400 یونٹ کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے ہوگا، 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، 600 یونٹ تک کا ٹیرف 61 روپے 71 پیسے ہو گا۔
700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے 24 پیسے اور ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ ٹیرف 69 روپے27 پیسے ہو جائے گا، ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر، بجلی فی یونٹ 3 روپے، پاکستان میں 48 روپے فی یونٹ سے زائد قیمت