اہم خبریں

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی،یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلکس کوئٹہ میں میں ہوا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی،

اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔

محرم الحرام 1446ھ کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا، اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کی زیر صدارت ہوا۔

صوبائی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا،پنجاب بھر میں کہی بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں،لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔

متعلقہ خبریں