لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ایک نئے ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں آٹے کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 900 سے 920 روپے کے درمیان ہوگی۔
مزید برآں لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1840 روپے ہوگی۔مقررہ قیمتوں کا اطلاق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔یہ قیمتیں فوڈ آئٹمز ایکٹ 2024 کے تحت لاگو ہوں گی اور ان قیمتوں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: مسعود پزشکیان ایران کا صدارتی انتخاب جیت گئے، ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے