اہم خبریں

محرم الحرام ، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

لاہور( نیوز ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔اس کے علاوہ 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

بین فرقہ وارانہ، بین المذاہب یا نسلی منافرت کو فروغ دینے والے بیان پر دفعہ 144 لگائی جائے گی۔جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت پنجاب نے جلوس کے دوران پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا اور اسلحہ اور آتش گیر مواد لے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے این او سی کی منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

متعلقہ خبریں