اہم خبریں

عوام پاکستان پارٹی کی بنیاد کل رکھی جائے گی،شاہد خاقان عباسی بدلیں گے نظام کا نعرہ لے کر میدان میں اتریں گے

اسلام آباد(رضوان عباسی سے    )شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے کے لیے تیار کل اس کی باقاعدہ بنیاد رکھی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی بدلیں کے نظام کا نعرہ لے کر میدان میں اتریں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو 6 جولائی کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک بھر سے ممتاز و معروف سسیاسی شخصیات پارٹی کو حصہ بنیں گی ۔لانچنگ تقریب میں پارٹی کا منشور پیش کیا جائے گا۔ سابق گورنر سردار مہتاب عباسی ، فیصل آباد سے رانا زاہد توصیف ، راولپنڈی سے ڈاکٹر ظفر مرزاا، اسلام آباد سے ڈاکٹر طارق بنور ی جبکہ کراچی سے شیخ صلاح الدی شامل ہونگے۔ ۔
شامل ہونے والوں میں ایبٹ آباد سے یاسین جاوید عباسی ، لاہور سے زعیم حسین قادری جبکہ اسلام آباد سے ڈاکٹر مہر لیاقت علی کراچی سے عبدالمعیز جعفری ، لاہور سے ڈاکٹر سعید الٰہی شامل ہیں۔
پاکستان عوام پارٹی ک حصہ بننے والوں میان اسلام آباد سے سمیرا خان، لاہور سے بینا رضا کوئٹہ سے فاطمہ عاطف ، اسلام آباد سے ڈاکٹر اظہر اسلم ، سانگھڑ سے رچدیوان سچل صاحب حیدر آباد سے سردار انور سومرو شامل ہیں۔ اسلام آباد سے ڈاکٹر طارق سلیمان اور ڈاکٹر طارق چیمہ جبکہ کراچی سے عمیر اللہ والا بھی پارٹی کا حصہ بنیں گے ۔ ادھر دوسری جانب

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ،اہم ملاقات ہو ئی۔ شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان جے یو آئی نے رہنماؤں میں کمر توڑ مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجٹ عوامی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق ہے۔

مزید پڑ ھیں :اس تحریک میں پہلی گولی میں کھاؤں گا،آزادی مانگ کرنہیں چھین کرحاصل کی جاتی ہے،علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں