اہم خبریں

اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ، این اوسی معطل کر دیا گیا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز        )چیف کمشنر کی زیر صدات محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کےجلسےکااین اوسی معطل کر دیا گیا۔ اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق این او سی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئےکیا گیا۔ اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے۔

ادھر دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کل ترنول کے مقام پر پنڈال سجایا جائے گا
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور شعیب شاہین جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑ ھیں :پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے،آرمی چیف

متعلقہ خبریں