اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماتحریک انصاف اظہرصدیق نے کہا ہے کہ بات وہ کرنی چاہیے جس کوعوام تسلیم کرسکیں۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ سےاسٹیبلشمنٹ کی جماعت رہی۔ تحریک انصاف دنیاکی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
مسلم لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کوکمزورکیا۔ 1985سےلےکرآج تک ن لیگ نےسازش کی۔ پی ٹی آئی کوالیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں دی گئی۔
9مئی کےبعدہمارے10ہزارکارکنوں کوجیلوں میں ڈالاگیا۔
نوازشریف ڈیل کرکےملک سےباہرگئے۔ الیکشن میں حکومت نےبدترین دھاندلی کی۔ رہنما ن لیگ آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے۔
جوڑتوڑ کرناجمہوریت کاحصہ ہے۔
نوازشریف نےالیکشن سےقبل کہاہرکسی کےمینڈیٹ کوتسلیم کریں گے۔ ہم نےکسی کےکندھےپربندوق رکھ کرپارٹی میں شامل نہیں کیا۔ ہم پی ٹی آئی کی طرح لو گوں کوجہازوں میں بٹھاکرنہیں لائے۔
مسلم لیگ ن میں لوگ اپنی مرضی سےشامل ہوئے۔
مزید پڑ ھیں :عوام کیلئے ایک اور تحفہ،بجلی 3روپے 33پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی