اہم خبریں

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر، پہلی بار ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا ۔ سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرانک مشین سے ٹوکن لیا اور الیکٹرک بس میں سوار ہوئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور بس کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں33 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
مجموعی طور پر اسلام آباد میں 160 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد:روزانہ 16 ہزار شہری الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے۔
الیکٹرک بسوں کے لیے چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک چلیں گی۔ الیکٹرک بسیں اسلام آباد کےشہریوں کیلئے تحفہ ہے۔
سی ڈی اے کی ٹیم الیکٹرک بسوں کی کامیاب لانچنگ پر شاباش کی مستحق ہے۔
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا نظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ شہری آسانی کیساتھ سفر کرسکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑ ھیں :حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے،پٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے،ریفارمرز گروپ دعویٰ

متعلقہ خبریں