اہم خبریں

عوام کیلئے ایک اور تحفہ،بجلی 3روپے 33پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز         )بجلی 3روپے 33پیسے مہنگی کردی گئی۔ بجلی مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ جولائی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ ادھر نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلئے بجلی سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے کمی اپریل 2024کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی2024کے بلز میں ملے گا۔
ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
کے الیکٹرک کے ماہانہ 300یونٹس تک گھریلو صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 67پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

مزید پڑ ھیں :حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے،پٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے،ریفارمرز گروپ دعویٰ

متعلقہ خبریں