اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) جڑواں شہروں راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں تیزہواکےساتھ موسلادھاربارش،موسم نے ایک دم کروٹ لے لی اور گرمی کی کمر ٹوٹ گئی۔ بارش اتنی موسلا دھار تھی کہ صرف چند منٹوں مین سڑکیں جل تھل ہو گئیں ۔ متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے باسی باہر نکل آئے اور بارش سے خوب انجوائے کیا۔ تیز بارش کے باعث متعدد درخت بھی جڑؤں سے اکھڑ گئے تاہم کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی ابھی تک کو ئی اطلاع نہیں ملی۔ متعلقہ حکام پہلے ہی کسی بھی ناگہانی صورت
حالت سے نمٹنے کیلئے الڑٹ ہیں۔ راولپنڈی میں موسلادھار بارش،گرمی کے ستائے عوام کے چہرے کھل اٹھے۔ ادھر دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کیطرف سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ۔
سی ٹی او تیمور خان نے ہدایت جاری کی کہ مری میں بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ شدید بارش اور ممکنہ دھند کیصورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں۔ سیاحوں کی سہولت کے لیۓ اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے.
ڈی ایس پی ٹریفک مری خود فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ شدید دھند کی وجہ سے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں۔ دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔
دوران سیاحت اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔ سیاح مختص شدہ پارکنگ کے علاوہ غلط پرکنگ سے اجتناب کریں۔ لینڈ سلائیڈنگ ہونے کیصورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں۔ سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک کنٹرول نمبر 0519269200 یا 15 پر کال کریں۔
مزید پڑھیں :پی سی بی نے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن 2024-25 کا اعلان کردیا،تفصیلات جانئے