اہم خبریں

پاکستان میں 500ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، عظمیٰ کاردار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 500ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 200ارب سے زیادہ بجلی چوری ہورہی ہے۔
ہم نے 2017میں آئی ایم ایف کو خیرباد کہا تھا۔
معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس تو دینا ہوگا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے فری سولر سسٹم کاپروگرام پنجاب میں لایا جارہا ہے۔
پہلے سال 100یونٹ والے صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔
دوسرے سال 200یونٹ والے صارفین کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔اگلے مرحلے میں 300یونٹ والے صارفین کو سولر سسٹم مہیا کیا جائے گا۔

رہنما تحریک انصاف ثنااللہ مستی خیل نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کی بجائے عوام پر بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے۔ 50سال سے زیادہ ان پارٹیوں کی حکومت رہی ہے۔
50سال کا ملبہ ہم پر کیوں ڈالا جارہا ہے۔ مریم نواز اپنا حلقہ ہارچکی ہے۔ تمام تر حربوں کے باوجود پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکا۔

مزید پڑھیں :بجلی بم گرا دیا گیا،فی یونٹ کی قیمت میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا،جانئے کتنا،تفصیلات خبر میں

متعلقہ خبریں