اہم خبریں

سینیٹ نے انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائے منظور کر لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سینیٹ نے انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائے منظور کر لیا۔ سینیٹ میں ترمیمی بل 2024 کی پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کی مخالفت کی۔
پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کا ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

بل کی منظوری سے الیکشن کمیشن ریٹائرڈ ہائیکورٹ ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرسکے گا۔ بل میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 140 میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، شدید نعرے بازی کی، ڈیسک بجائے۔

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے واک آؤٹ میں حصہ نہیں لیا، اپوزیشن کچھ دیر کے بعد ایوان میں واپس آگئی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا اس بل میں حکومت کی بدنیتی شامل ہے۔

جبکہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا وزیر قانون کسی کی بات نہیں سنتے کیونکہ ان کے پاس نمبرز زیادہ ہیں، 8 فروری کے انتخابات صدی کے سب سے متنازعہ جنرل الیکشن تھے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا، الیکشن ٹریبونل جلد کام کریں اس کے لئے قانون سازی کی گئی۔

متعلقہ خبریں