اہم خبریں

ہڑتال کا معاملہ،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن دو حصوں میں تقسیم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پٹرولیم ڈیلرز کو ہڑتال سے روکنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری. پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نئے ٹیکس کے خاتمے تک ہڑتال کے اعلان پر قائم ہے.

حکومت فوری ٹیکس کےخاتمے کا اعلان کرے۔ عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ حکومت فوری نٸے ٹیکس کےخاتمے کا اعلان کرے۔
ورنہ آج رات سے پمپس ڈراٸی ہو نا شروع ہو جائیں گے۔

کل صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

حکومت نے دوجون کو ایک دن کاوقت لیاتھا۔ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے۔ ٹیکس کے خاتمے کے اعلان تک ہڑتال کی کال واپس نہیں ہو گی۔

حکومت فوری طور پر نٸے 0.5 فیصد ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کرے۔پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کو کیسے روکا جائے گا، حکومت نے سر جوڑ لیے ۔ وفاقی حکومت کی اس وقت اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطا بق

پٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ مزید مزاکرات کیے جائیں یا نہیں ، غور جاری۔ پٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ مزاکرات کی ایک اور کوشش کی تجویز زیر غور۔
وزیر اعظم نے اجازت دی تو آج رات ہی مزاکرات کیے جائیں گے۔ پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق مزید مزاکرات کیلئے ابھی تک وفاقی حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ پاکستان ڈیلرز ایسوی ایشن ریفارمز گروپ سامنے آگیا۔
پاکستان ڈیلرز ایسوی ایشن ریفارمز گروپ کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

ریفارمز گروپ نے کہا کہ حکومت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اگر ایڈوانس ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو آئندہ ہفتے ہڑتال کی کال دی جائے گی۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو 14 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا

متعلقہ خبریں