اہم خبریں

وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اے پی سی بلائے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا ۔ فیصلہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے،وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے

اس کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،ذرائعوزیراعظم شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔ امکانات ہیں کہ یہ کانفرنس آئندہ ہفتے بلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آپریشن عزم استحکام کے سلسلے میں جہان تمام فریقین کو اعتماد میں لیں گے وہاں ملک کے موجودہ سیاسی حکات اور بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی پر بھی تمام فریقین سے گفتگو کی جائے گی۔

اس وقت وزیر اعظم بیرون ملک دورے پر ہیں۔ وہاں انہوں نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایک تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔ وطن واپسی پر درپیش ملکی حا لات اور اپم فیصلوں پر اپنے سیاسی فریقین کو اعتماد میں لیں گے

مزید پڑھیں :ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں،شہر یار آفریدی، جب اڈیالہ آتے ہیں ہماری تذلیل کی جاتی ہے،شبلی فراز

متعلقہ خبریں