اہم خبریں

عدت نکاح کیس، ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کے خلاف خاور مانیکا عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کیخلاف خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

خاور ما نیکا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں پر فیصلے کیلئے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقت اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کارٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دبائو میں لگ رہی ہے ۔

اپیلوں پر فیصلے کیلئے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لئے جائیں ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جون کی عدت میں نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سفاری پارک کی ہتھنی سونیا سنگین انفیکشن میں مبتلا ،صحت بارے خدشات بڑھ گئے

متعلقہ خبریں