کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی کے سفاری پارک میں رہنے والی ایک افریقی ہتھنی سونیا کو ایک سنگین انفیکشن ہوگیا ہے، جس سے اس کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔
17-19 سالہ ہتھنی کو کئی ہفتوں سے اپنی پچھلی ٹانگوں کے درمیان سوجن کا سامنا ہے، علاج کے باوجود اس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔یہ صورت حال ان کی بہن نور جہاں کی المناک موت سے مشابہت رکھتی ہے جو گزشتہ سال اسی طرح کے انفیکشن سے چل بسی تھیں۔ڈائریکٹر سید امجد حسین زیدی کی سربراہی میں سفاری پارک کی انتظامیہ سونیا کی بیماری کو تسلیم کرتی ہے لیکن دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جاری علاج سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ سوجن کی وجہ ہاتھیوں کی نقل و حرکت کے لیے محدود جگہہے۔ہاتھیوں کی پناہ گاہ پر جاری کام کا حوالہ دیتے ہوئے ہاتھیوں تک میڈیا کی رسائی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
بین الاقوامی جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم فور پاز، جو سینکچری کی تعمیر کے بارے میں رہنمائی فراہم کر رہی ہے، سونیا کی حالت کی تصدیق کرتی ہے اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سونیا پہلے سے ہی عام دیکھ بھال حاصل کر رہی ہے۔پناہ گاہ کی تکمیل ایک ماہ کے اندر متوقع ہے، جس سے سونیا اور دیگر ہاتھیوں کے لیے حالات زندگی بہتر ہونے کی امید ہے۔تاہم، سونیا کی صحت پر انفیکشن کے ممکنہ اثرات اور موجودہ علاج کے بارے خدشات برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل ایک بار پھر گرفتار