اہم خبریں

بجٹ عوامی نہیں آئی ایم ایف کا ہے،اس سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہو ئی،مشیر خزانہ مزمل اسلم

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )رہنما تحریک انصاف مہر شرافت نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنے حلقے کے تمام فارم 45موجود ہے۔ فارم 45کے مطابق میرے 24ہزار 492ووٹ بنتے ہیں۔
فارم 45کے مطابق مریم نواز سے میرے ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے۔
عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔ وہ ڈ بیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ فارم 47پر شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا گیا۔ میں ہر فورم پر مناظرے کیلئے تیا ر ہوں ۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اس بجٹ کو سنبھالنا ناممکن ہو گا۔
اس بجٹ سے لوگوں کے اندر مایوسی پیدا ہوگئی۔ یہ بجٹ عوامی بجٹ نہیں آئی ایم کا بجٹ ہے۔ بجلی چوری کا مسئلہ وفاق حکومت کا ہے۔ بجلی چوری پر قابوپانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
رہنما جے یوآئی حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ ملک میں جوق درجوق پارٹیوں کو اقتدار میں لایا جارہا ہے۔
اس الیکشن پر ہر پارٹی کے تحفظات ہے۔ وزیرخزانہ کو یہ پتہ نہیں کہ ہم نے ٹیکس کولیکشن کیسے کرنی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا مذاکرات کی بات مجلس شوریٰ میں رکھی جائے گی۔
جے یو آئی میں فرد واحد کی نہیں سنی جاتی۔ ہماری پارٹی کے فیصلے مجلس شوریٰ میں ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں :سخت گرمی کے بعد محکمہ موسمیا ت کی جانب سے اچھی خبر،جانئے کہاں کہاں بارش ہو گی

متعلقہ خبریں