اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں 60 عمارات کو سربمہر کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )سی ڈی اے کی اسلام آباد میں بلااجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ بدھ کے روز بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیاں کرنے پر 60 عمارات کو سربمہر کر دیا گیا۔

بلڈنگ کنٹرول ونگ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے کے ساتھ ملکر G-9/4 میں 38 عمارات نان کنفارمنگ یوز پر سربمہر کیں۔ بلا اجازت زیرتعمیر 22 عمارا ت کو سربمہر کردیا گیا ۔

سربمہر کی گئی عمارتوں کے مالکان کو نوٹسسز بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔ قبل ازیں مالکان کو نوٹسسز جاری کئے گئے تھے کہ وہ تعمیرات سے پہلے سی ڈی اے سے اجازت نامہ حاصل کریں۔
سی ڈی اے سے اجازت حاصل نہ کرنے پر بلڈنگز سربمہر کی گئیں۔

چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پورے اسلام آباد میں بلڈنگ بائی لاز کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :محرم الحرام ،حفاظتی انتظامات سخت،ڈی سی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کاجلوس کے مختلف روٹس کا دورہ

متعلقہ خبریں