اہم خبریں

سخت گرمی کے بعد محکمہ موسمیا ت کی جانب سے اچھی خبر،جانئے کہاں کہاں بارش ہو گی

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )اسلام آباد، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطا بق مطابق شام،رات کے اوقات میں جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا بھی امکان ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قصور میں 28، گوجرانوالہ7، اسلام آباد (گولڑا 7، زیرو پوائنٹ ایک)، نگر پارکر 15 اور بونیر میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابو نوکنڈی میں درجہ حرارت 48، دالبندین 47، تربت، بھکر، اٹک اور نور پور تھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

متعلقہ خبریں