اہم خبریں

محرم الحرام ،حفاظتی انتظامات سخت،ڈی سی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کاجلوس کے مختلف روٹس کا دورہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز )محرم الحرام کے حوالے سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کے سلسلے میں
ڈی سی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد کا جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ کیا۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اے سی سٹی بھی موجود تھے۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں،
جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے رابطوں کی تصدیق کر دی

متعلقہ خبریں