اہم خبریں

فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے رابطوں کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سینیئر قیادت سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔
اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور نے ہاتھ ہولا رکھنے کا کہا ۔
موجودہ حالات میں بانی تحریک انصاف باہر نہیں آ سکتے۔
فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے ہم کبھی لڑنے اور اسے کمزور کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
پاکستان میں اس حکومت کو آئین اور قانون کی کوئی پرواہ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی 8 فروری کے الیکشن میں جیت گیا اور موجودہ حکومت ہار گئی۔
مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کواکھٹا ہونا پڑے گا۔
پولیٹیکل ٹیم پی ٹی آئی میں نظر نہیں آ رہی۔
میری بات علی امین گنڈاپور اور دیگر سیاسی لوگوں سے ہوتی رہتی ہے۔
احتجاج سے غریب لوگوں کو تکلیف ہو گی اور غریب ہی گرفتار ہوگا ۔
بیرسٹر گوہر علی شریف انسان ہیں سیاست میں ان کا کوئی رول نہیں۔

مزید پڑھیں :سال2023۔24 کےدوران برآمدات میں نگران حکومت سبقت لےگئی

متعلقہ خبریں