اہم خبریں

باجوڑ،ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5افراد جاں بحق

باجوڑ( اے بی این نیوز       ) باجوڑ میں دھماکہ کے دوران سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ سابق سینیٹر ہدایت اللہ باجوڑ کے علاقے ڈومہ ڈولہ میں دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بخت منیر کے مطابق دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں سابق سینیٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے بتایاکہ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس میں کے نتیجے میں ان کی گاڑی تباہ ہوگئی اورسابق سینیٹر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ ہداہت اللہ پی کے 22 میں اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم میں ڈمہ ڈولہ گئےتھے اور انتخابی مہم کے بعد خار واپسی پر ہدایت اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کی دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کی۔

صدر مملکت کا جانبحق افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت کی جانبحق افراد کیلئے مغفرت، ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے قاتلانہ حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جانی نقصان پر بہت افسوس ہوا ۔ سینیٹر ہدایت اللہ شریف النفس اور محنتی انسان تھے۔ بطور سینیٹر انہوں نے عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی خوشحالی کے لئے بڑا کام کیا۔

سینیٹر ہدایت اللہ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینٹ ہدایت اللہ کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے تھا اور ان کی علاقائی علاقے کی ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بطور سینٹر انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کے لئے آواز اٹھائی اور پسماندہ طبقات کے لیے جدوجہد کی۔ میں اس دہشت گردانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس دلخراش واقع میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ۔

دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب، کسی قومیت سے نہیں ہے وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ اللہ تعالی سے شہید ہدایت اللہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔ میری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان اور ان کے علاقے کی عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی ان کے خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے جاںبحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر ہدایت اللہ ایک نفیس طبیعت اور ایک متحرک سینیٹر تھے۔

سینیٹر ہدایت اللہ پارلیمان کے اندر بھی دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے رہے اور امن و امان کی بحالی پر زور دیتے رہے۔ انتخابات سے قبل بھی انہوں نے اپنے علاقے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔آج سینیٹر ہدایت اللہ خود اس دہشتگردی کا شکار ہوگئے۔سینیٹر ہدایت اللہ کے پارلیمان کے اندر اہم قانون سازی میں انکے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں