اہم خبریں

وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی جگہ پر اپنی اسٹیل ملز لگانے کا عندیہ دیدیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کی 700 ایکڑ سندھ حکومت اسٹیل ملز کو دینے کی پیشکش کر دی۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار باقی زمین ایکسپورٹ پراسسنگ زون لگائیں جائیں گے۔سیکرٹری صنعت و پیداوار کے مطابق گزشتہ 2 حکومتوں نے سٹیل ملز کی نجکاری پر غور کیا۔
پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں۔ دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے بدل چکی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کی زمین 600 ارب روپے کی ہے۔
وفاقی اور سندھ حکومت کا زمین کا تنازع چل رہا تھا۔
کاغذات سے یہ واضح ہے کہ یہ زمین سٹیل ملز کی ملکیت ہے۔ نگران حکومت نے فیصلہ کیا کہ زمین انڈسٹریل مقاصد کیلئے استعمال کی جائے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ زمین پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون لگے گا۔
موجودہ حکومت نے اپیکس کمیٹی میں نگران حکومت کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔ 700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔اسٹیل ملز کی زمین کے استعمال کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

مزید پڑھیں :کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،عمران خان کےریاست مخالف بیانیےپرپنجاب حکومت کی کارروائی کی منظوری

متعلقہ خبریں