اہم خبریں

سال2023۔24 کےدوران برآمدات میں نگران حکومت سبقت لےگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )سال2023۔24 کےدوران برآمدات میں نگران حکومت سبقت لےگئی، مالی سال 2024 کی برآمدات میں نگران دورکی برآمدات تقریبا6ارب ڈالرز زیادہ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال2024 کی برآمدات میں نگران دورکاحصہ67.44 فیصد رہا،گذشتہ مالی سال نگران دورکے سوا باقی ماندہ برآمدات کاحصہ 32.56فیصد رہا۔
نگران دورکےتقریبا 7 ماہ میں برآمدات18ارب30کروڑڈالرزتھیں، نگران دورمیں اگست2023 سے لیکرفروری2024 کےدوران برآمدات میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2024 میں نگران دورکے سوابرآمدات 12 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، نگران حکومت کی بدولت مالی سال 2024 کابرآمدات ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال2024 کے لیےبرآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر تھا،مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان گذشتہ مالی سال 2023،24 کے لیے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرچکا ہے،

مزید پڑھیں :بیلاروس اور پاکستان آپس میں معاشی شراکت دار ہیں، سفیر اینڈری میٹالسٹا

متعلقہ خبریں