اہم خبریں

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نےآٹے کی ترسیل اور بلیک مارکیٹنگ و دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن ساوتھ کے 4 ملازمین بشمول عابد محمود ایکس ریجنل منیجر ، انجم نذیر ملک ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، فضل کریم ایکس وئر ھاوس انچارج (آٹا)، کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔

32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی یو ایس سی سروسز رولز کے مطابق سخت ترین سزا ئیں ۔

ان ملازمین کے خلاف پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ ۔

یہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹا کے تھیلوں کے چوری ، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث تھے

مزید پڑھیں :سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد لیپ ٹاپ کی قیمتیں 8000 روپے تک بڑھ گئیں

متعلقہ خبریں