اہم خبریں

بیلاروس اور پاکستان آپس میں معاشی شراکت دار ہیں، سفیر اینڈری میٹالسٹا

اسلام آباد (رضوان عباسی) پاکستان میں تعینات بیلاروس کے پاکستان میں سفیر اینڈری میٹالسٹا نے بیلاروس کی 80 یوم آزادی کے موقع پرپوری دنیا کے لئے امن وآشتی اور مشترکہ معاشی ترقی کا پیغام ہے ۔ سفیر اینڈری میٹالسٹا نے کہا کہ 3 جولائی 1944 کو کوبیلاروس نے نازی جرمنی سے آزادی حاصل کی اور اس کے بعد دنیا میں امن مشترکہ معاشی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کئی دھائیوں پر محیط ہیں جس میں معاشی , سفارتی اور ثقافتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ۔ سفیر اینڈری میٹالسٹا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے لیے ایک اہم ملک ہے جس کےیلاروس ہربین الاقوامی فورم پر ساتھ کھڑا رہا۔

بیلاروس اور پاکستان آپس میں معاشی شراکت دار ہیں اور 30 سالہ سفارتی تعلقات میں دونوں ممالک نے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں ۔ بیلاروس کی آزادی عالمی استعمارکے خلاف طویل جہدوجہد کا نتیجہ ہے جس کا ثمر بیلاروس کی آج جدید معاشی ترقی یافتہ ریاست ہے جس کے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ۔

آج 3 جولائی کے دن بیلاروس نے نازی جرمنی سے آزادی حاصل کی اور 80 سال سے قوم اپنی معاشی ترقی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔سفیر اینڈری میٹالسٹا نے مزید کہا کہ جدید بیلاروس اس وقت یورپ کی ایک ترقی یافتہ قوم ہے ۔

مزید پڑھیں :پاک امریکہ انفنٹری مشقیں پبی کے این اے ٹی سینٹر میں جاری

متعلقہ خبریں