راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی کی عدالت نے کنوارے ہونے کا بہانہ کرکے دوسری شادی کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ ملزم واجد منصور کی دوسری بیوی کے خلاف درج کیا گیا۔
دوسری شادی جبکہ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔ ملزم نے جھوٹ، دھوکہ دہی اور فریب کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کیلئے دوسری شادی کی۔
شوہر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 465، 420، 495 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا، مذکورہ دفعات کے تحت شوہر کو کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے شوہر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ – قابل ضمانت دفعات شامل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر مدعی خاتون نے ایف آئی کے لیے عدالت سے رجوع کیا، خاتون کی جانب سے سید عمر سہیل شاہ ایڈووکیٹ، راشد عمر اولکھ ایڈووکیٹ، راجہ شبیر احمد ایڈووکیٹ اور محمد عثمان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ پنجاب میں پہلی بار شوہر کیخلاف درج بالا دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر راولپنڈی کے صادق آباد تھانے میں درج کی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،کراچی بندرگاہ پر تجارت کی دعوت