اہم خبریں

امریکا میں ریاست کیخلاف ایکشن پر 10،10سال سزا ہوئی،رانا ثنا اللہ

لاہور (  اے بی این نیوز      )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی کی کوئی مثال نہیں ملتی،ایکشن کا رایکشن ہوتا ہے۔ 9مئی ریاست کیخلاف ایکشن تھا۔ مثال کیساتھ بتا سکتا ہوں 9مئی پر ان کیساتھ کچھ نہیں ہوا۔
امریکا میں اس قسم کی لابی کیلئے ڈالر چاہئیں۔پی ٹی آئی نے ڈالر خرچ کرلیے ،ہمیں اس کی ضرورت نہیں پڑی۔امریکا میں ریاست کیخلاف ایکشن پر 10،10سال سزا ہوئی۔9مئی کو آپ نے جناح ہائوس میں داخل ہوکر آگ لگائی۔
جلائو گھیرائو کے بعد پی ٹی آئی کہتی ہے لوگ ٹریپ ہوئے۔ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا ،اس وقت ہم نے کہا بیٹھیں بات کریں۔میں ہوں تو پاکستان ہے ،میں نہیں تو پاکستان نہیں ،یہ سوچ غلط ہے۔
اگر سیاسی عمل ٹھیک طریقے سے چلے تو کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی متوقع رہائی،رئوف حسن نے خوشخبری سنادی

متعلقہ خبریں