اہم خبریں

جسٹس بابر ستار اور فیملی کا کا ڈیٹالیک کرنے اورسوشل میڈیا مہم چلانے بارے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )جسٹس بابر ستار اور فیملی کا کا ڈیٹالیک کرنے اورسوشل میڈیا مہم چلانے پر توہینِ عدالت کیس کے سلسلے میں
ایف آئی اے کی 10 صفحات پر مشتمل جامع رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ
جسٹس بابر ستار کے خلاف 3 ہیش ٹیگز کا سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔
کچھ اکاؤنٹس کے بارے میں مزید معلومات منظر عام پر آئی ہیں جنہیں آئندہ تاریخ پر عدالت میں جمع کرایا جائے گا ۔
جسٹس بابر ستار کے خلاف پہلا ہیش ٹیگ 22 اپریل 2024 کو شروع کیا گیا۔
ٹویٹر پر 39 اکاؤنٹس استعمال ہوئے جن میں سے 29 اکاؤنٹس جعلی تھے۔
چہرے کی ظاہری شناخت والے 10 اکاؤنٹس تفصیلات کیلئے نادرا کو بھیجا ہے۔
4 اکاؤنٹس کی نادرانے تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
دوسرا ہیش ٹیگ چلانے والے اکاؤنٹس میں سے 124 اکاؤنٹ کی کوئی ظاہری شناخت موجود نہیں۔
صارفین کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے ویب سائٹ ایکس کو درخواست کی ہے۔
6لوگوں کو نوٹسز بھیجے گئے2لوگوں نے جواب جمع کرا دیا ۔
دیگر4لوگوں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 45 اکاؤنٹس سے ہیش ٹیگ چلائے گئے۔
45 اکاؤنٹس میں سے 15 اکاؤنٹس کی کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔
فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ چلانے والے 18 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔
مزید پڑھیں :پبلک وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا غیر محفو ظ ہے،کیسپرسکی

متعلقہ خبریں