اہم خبریں

اسلام آباد جلسے میں مولانا فضل الرحمان آئے تو میں بھی سٹیج پر ساتھ ہوں گا، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں 29امیدواروں نے الیکشن لڑا۔ کسی بھی امیدوار کا انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوا۔
کاغذات کی سکروٹنی کے دوران میں وہاں موجود نہیں تھا۔
ہم نے تحریک انصاف نظریاتی کا سرٹیفکیٹ بھی کاغذات کےساتھ جمع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں بتایا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد ڈکلیئر کیا ۔ ہم یہ سیٹیں کسی کو ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ مین گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم ہر جگہ پر ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اسلام آباد جلسے میں مولانا فضل الرحمان آئے تو میں بھی سٹیج پر ساتھ ہوں گا۔ مولانا فضل الرحمان سے اختلافات سائیڈ پر رکھنے کو تیار ہوں۔
مولانا فضل الرحمان کو کہتا ہوں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادبنائے۔
پی ٹی آئی راہنما شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن تیسری بار ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات عائد کیے۔دوسری جماعتوں پر صرف جرمانہ عائد کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہمارے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں فیصلہ آنے سے پہلے آزاد ڈکلیئر کیا ۔ حامد رضا کو سنی اتحاد کونسل کا ممبر بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

ن لیگ کے راہنما رانا ارشد نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی نہیں کہا کہ ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں کی سیٹیں دی جائے۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے۔
ہم نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے۔
مزید پڑھیں :یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،عمران خان

متعلقہ خبریں