اہم خبریں

پاکستان میں توانائی،صنعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے، وزیراعظم

دوشنبے (اے بی این نیوز      )تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس مو قع پر تاجک صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہو ئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں توانائی،صنعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے۔
وزیراعظمنے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی۔نیز علاقائی روابط اور دونوں ممالک کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت بھی دی۔
قبل ازیں دوشنبے کے ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ اور تاجک وزرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف سے تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے میں وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر بھی گئے اور گلدستہ رکھا۔
پھر وزیراعظم شہباز شریف قصر ملت پہنچے جہاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔قصر ملت میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان میں آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آیا ہوں ۔دورہ تاجکستان کے دوران پر جگہ پر شاندار استقبال کیا گیا۔معاہدہ ہمارے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی میں اضافہ کرے گا۔
مخلتف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔تاجکستان سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرامید ہیں۔زراعت ،صحت ،تعلیم ،سرمایہ کاری اور تجارت کے فورغ کیلئے کام کریں گے۔پاکستان اور تاجکستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہیں۔
کراچی بندرگاہ سے براستہ افغانستان تاجسکتان کیلئے اشیاء کی نقل وحمل ہورہی ہے۔چین ،تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان کو دہشتگردی کے ناسور کا طویل عرصے سے سامنا ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں :عدالتی فیصلے کی غلط تشریح الیکشن کمیشن نے کی اور سزا قوم کو دی جارہی ہے،شبلی فراز

متعلقہ خبریں