اہم خبریں

عدالتی فیصلے کی غلط تشریح الیکشن کمیشن نے کی اور سزا قوم کو دی جارہی ہے،شبلی فراز

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پی ٹی آئی کے راہنما شبلی فراز نے کہ اہے کہ الیکشن کمیشن کے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی سزا قوم کو دی جا رہی ہےانہوںنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی ہے

شبلی فراز نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مزید کہا کہ۔ الیکشن کمیشن کے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

جو کچھ ہوا وہ الیکشن کمیشن کی جان بوجھ کر بدنیتی تھی۔ انتخابی دھاندلی کے عالمی ریکارڈ بنائے گئے۔ عالمی انتخابی مبصرین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن کو دھاندلی کا اسٹڈی کیس بنایا جائے گا۔فارم 47 والے عوام کے نمائندے نہیں، اسی وجہ سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے۔ اور عوام بچاری کو بلا وجہ رگڑا چڑھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بجلی کی پیداوار کم اور ادائیگیاں زیادہ،ذمہ دار کون،ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں